Wednesday, June 27, 2018

Banjoosa Lake - بنجوسہ جھیل

0 comments
بنجوسہ جھیل، راولاکوٹ آزاد کشمیر 
Banjoosa Lake, Rawlakot, Azad Kashmir

بنجوسہ جھیل

السلام و علیکم
کچھ عرصہ قبل آزاد کشمیر جانے کا اتفاق ہوا، ویسے تو پاکستان کے سارے شمالی علاقے اپنی خوبصورتی میں بے مثال ہیں لیکن بنجوسہ جھیل (راولاکوٹ آزادکشمیر)جا کر جو سکون اور خوبصورتی دیکھ کر دل کو تسلی اور فرحت ملی وہ ناقابل بیان ہے۔

ویسے تو یہ جھیل چھوٹی سی ہونے کے ساتھ مصنوعی بنائی گئی ہے، قدرتی نہیں ہے، لیکن پھر بھی یہاں کا حسن بے مثال ہے
، ویسے جھیل پر کچھ گھنٹے گزار کر واپس راولاکوٹ بھی آیا جا سکتا ہے، راولاکوٹ سے تقریباً ایک گھنٹے سے کچھ کم کا راستہ ہے


رہائش (ہوٹل )

جھیل کے ارد گرد  کافی زیادہ ہوٹل اور گیسٹ ہاوس موجود ہیں جن کے مختلف ریٹس ہیں، کچھ جھیل کے بالکل قریب واقع ہیں کچھ اوپر چوٹی کی طرف، اب یہ آ پ پر منحصر ہے کہ آپ کو کیسی جگہ پسند ہے ۔
Hotels Information at Banjosa Lake

رہائش ( گیسٹ ہاوس)

گورنمنٹ کے موجود گیسٹ ہاوس کی بکنگ آپکو پہلے سے مظفر آباد سے کروانی ہوتی ہے، جو کہ ان کی ویب سائیٹ پہ موجود نمبر پر کال کر کے کروائی جا سکتی ہے۔نیچے لنک موجود ہے
https://www.ajktours.com/banjosa-lake-rawalakot/


ایک گلہ جو یہاں پر جانے والے لوگ اکثر کرتے ہیں ، وہ یہ کہ جھیل کا پانی تازہ نہیں ہے، یہ ان دنوں ہوتا ہے جب بارشیں نہ ہو رہی ہوں اور جھیل میں پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے بدبودار ہو جاتا ہے، لیکن بارشیں ہوتی رہیں تو پانی تبدیل ہوتا رہتاہے۔ اور بارشیں وہاں اکثر ہوتی رہتی ہیں۔

Location


بنجوسہ جھیل راولاکوٹ آزاد کشمیر کے پاس ہے
یہ تصویر میں راستہ اسلام آباد کے فیض آباد سٹاپ سے لے کر بنجوسہ جھیل تک دکھایا گیا ہے
یہاں سے یہ تقریباً 122 کلومیٹر بنتا ہے اور جانے میں 4 سے6 گھنٹے لگ سکتے ہیں اگر نارمل سپیڈ پر جایا جائے
یہاں جانے کے لئے آپ کہوٹہ شہر سے ہوکر جو کہ تصویر میں ہے یا پھر مری سے ہو کر بھی جا سکتے ہیں لیکن اسلام آبادسے یہ راستہ زیادہ بہتر رہے گا۔



تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں نیچے لنک پر کلک کریں

جھیل پر صبح کا ایک دلکش منظر
جھیل میں تیرتی بطخیں




نوٹ: پہاڑی علاقوں میں سڑکیں اکثر ٹوٹتی بنتی رہتی ہیں۔ اس لئے اپنے ذہن میں یہ بات لے کر چلیں کہ کسی بھی جگہ سڑک کی حالت پہلے جیسی نہیں ہوگی، اس لئے صبر اور تحمل کا دامن نہ چھوڑیں
گاڑی کو تیز نہ چلائیں کیونکہ پہاڑی علاقوں میں چڑھائی ہونے کی وجہ سے انجن جلد گرم ہو جاتا ہے
بریک کا بار بار استعمال بھی آپ کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، اس لئے بہتر ہے کہ گاڑی کو دوسرے گئیر یا لوئر گیئر میں چلائیں
میرے بلاگ پر آنے کا شکریہ